سی اے اے: نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا خسارہ30 ارب 50کروڑ سے تجاوز کرگیا

ہم نیوز کے مطابق نئے سفری ہدایت نامے کے تحت کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک میں بھارت بھی شامل ہے۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔این او سی کے بغیر کرونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

سی اے اے : بھرتیوں کے نام پر جعل سازی کا انکشاف

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت سفری پابندیوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں موجود 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط ہے۔

ہدایت نامے کے تحت این او سی کے بغیر کورونا کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی ہے۔ کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ، سعودی عرب ، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی: سی اے اے کے اقدامات تسلی بخش قرار

سی اے اے کے نئے ہدایت نامے کے تحت کیٹیگری بی شامل ممالک کے مسافروں کے لیے  پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔


متعلقہ خبریں