پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش: مسافروں کیلیے کورونا نیگٹیو ٹیسٹ لازمی قرار

پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش: مسافروں کیلیے کورونا نیگٹیو ٹیسٹ لازمی قرار

بحرین: گلف ایئر نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے تمام مسافروں کے پاس کیو آر کوڈ کے ساتھ پی سی آر کے نیگٹیو سرٹیفیکیٹ کی کاپی ہونا لازمی ہے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کی گئی ،فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق گلف ایئر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ آخری منزل کون سی ہے؟ کورونا وائرس کا یہ ٹیسٹ 48 گھنٹوں کے لیے کار آمد ہونا چاہیے۔

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک نے سفری پابندیاں اٹھانے کے بعد کہا تھا کہ مسافر کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کریں گے۔

بین الاقوامی ایئرلائنز نے کہا تھا کہ چیک ان کے وقت مسافروں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

سندھ: کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، 855 متاثر

کئی ممالک نے حال ہی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کیا ہے۔ ان میں عمان، کینیڈا، سعودی عرب، ہانگ کانگ اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے مسافر پروازوں پر 26 اپریل سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ 30 دن تک پروازیں معطل کی ہیں۔

کورونامریضوں کادوسرے افرادکیساتھ میل جول حرام، مفتی اعظم

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے پاکستان کو فضائی سفر کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا۔


متعلقہ خبریں