اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

PIMS

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں قائم کورونا وارڈز میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد: پمز، آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کے لیے آپریشن روکنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے، کورونا مریض داخلے کے لیے ایمرجنسی رومز میں انتظار کررہے ہیں جب کہ مریضوں میں اضافے کے باعث پمز اسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

خط کے متن کے مطابق آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کے لیے آپریشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔ آکسیجن پریشربرقرار رہ سکنے والے آئی سی یو میں کورونا مریض منتقل کیے جائیں گے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کی گئی ،فواد چودھری

خط میں اپیل کی گئی ہے کہ وزرات قومی صحت اسلام آباد کی دیگر طبی سہولتوں کو مضبوط کرے، کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے دیگر طبی مراکز میں سہولتیں بڑھائی جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس وقت اسپتال میں 9 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 150 ہے۔

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید144اموات

ہم نیوز کے مطابق اسپتال ایمرجنسی میں 30 مریض بیڈز کے انتظار میں ہیں جب کہ مریضوں کی اکثریت ہائی فلو آکیسیجن پر ہے۔


متعلقہ خبریں