پاکستان: بھارت سے مذاکرات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مشروط

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

فائل فوٹو


پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مشروط کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوطرفہ مذاکرات سے پہلے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے کشمیریوں کیلئے جینا آسان ہو۔

پاک بھارت بیک چینل ڈپلومیسی: حکام کی خلیجی ملک میں ملاقات، رائٹرز

خیال رہے کہ چند روز قبل رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ انتیلی جنس افسران کے درمیان سال رواں کے پہلے مہینے میں خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ بات چیت ایک خلیجی ملک میں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں