زمبابوے سے شکست: شعیب ملک ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے

Shoaib Malik

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر و سابق کپتان شعیب ملک ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ناواقف و ناتجربہ کار فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے، بابراعظم اور چیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کر فیصلے کرناہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو اور کپتان کی حوصلہ افزائی کر سکے اور مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کر سکے۔


ان کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند پر کام ہوگا تو توقع رکھنی چاہیے، کپتان کو فیصلے نہ کرنے دیئے جائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں