کورونا: پنجاب کے مزید اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا میں اضافہ

فائل فوٹو


حکومت پنجاب نے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبے کے مزید چند اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ کورونا کے پیش نظر 17 اضلاع میں سرکاری ونجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 13 اضلاع میں اسکول پہلے سے ہی بند ہیں ،آج اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ  کے اجلاس میں عید پر تعلیمی اداروں میں دس چھٹیاں دینے کی تجویز بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ دیگر وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول عید تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بازار شام چھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں