بھارت: کورونا، سنگین صورتحال نے بحران کو جنم دے دیا


نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

کورونا: دنیا میں مریضوں کی تعداد 14 کروڑ60 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روزصرف 24 گھنٹوں میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے بھی مریضوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں مصنوعی آکسیجن کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے جو حالات کی سنگینی میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں