بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی


کراچی: پاکستان کی سماجی خدمت گار تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

ہم نیوز کے مطابق فیصل ایدھی نے لوگوں کی بڑی تعداد کے وبا میں مبتلا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایدھی فاؤنڈیشن اور اس کے رضا کار اپنے پڑوسی ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط کی کاپی بھی ذرائع ابلاغ  کو بھیجی ہے جس میں انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 ایمبولینسز اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاکہ بھارت کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کی جا سکے۔

بھارت: کورونا، سنگین صورتحال نے بحران کو جنم دے دیا

ہم نیوز کے مطابق فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ جیسے ہی انہیں سرکاری طور پر اجازت ملے گی وہ اپنی خصوصی رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

فیصل ایدھی کی جانب سے بھارت جانے اور عوام کا درد بانٹنے کی پیشکش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب بھارت کے امیر ترین افراد خود اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے لیے دوڑ میں شریک ہو چکے ہیں۔

کورونا: دنیا میں مریضوں کی تعداد 14 کروڑ60 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی

بھارت کے ممتاز اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے کے ہمراہ جب گزشتہ روز امریکہ جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں تو اس وقت سے بھارت میں ان پر شدید غم وغصے کا اظہار کرنا شروع کردیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔


متعلقہ خبریں