لاہور: غیر ملکی باشندوں کے اغوا، تاوان میں ملوث ملزمان گرفتار

لاہور: غیر ملکی باشندوں کے اغوا، تاوان میں ملوث ملزمان گرفتار

لاہور: لاہور میں 2 غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور میں 2 غیر ملکی باشندوں کو اغوا کرنے والے ملزمان کے قبضے سے 3 گاڑیا ں اور ایک ہزار غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان نے غیر ملکی باشندوں کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم بٹ کوائن میں ادا کرنے کا کہا تھا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واردات کے بعد اسلام آباد سے بذریعہ ترکی یورپ فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو اشتہاری قرار دلوا کر انٹرپول کی مدد سے واپس لائے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ ملزمان سے دوران تحقیقات مزید انکشافات کی توقع ہے۔ مال مسروقہ واپس مالکان کو نہیں دیا جاتا


متعلقہ خبریں