زیادہ ورزش آپ کو جلد بوڑھا کر دے گی


اپنی عمر کو تیزی سے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں تو زیادہ ورزش سے گریز کریں۔

35 سالہ سائنسدان اینڈریو اسٹیل نے اپنی نئی ریسرچ میں کہا ہے کہ اگر آپ زیادہ عرصے تک تندرست و توانا رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ ورزش کرنے سے گریز کریں اور اپنے دانتوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا، سگریٹ نوشی سے پرہیز اور اعتدال پسند ورزش عمر رسیدہ ہونے کے عمل کو سست کر سکتی ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کا بھی باعث بنتی ہے۔

اسٹیل نے کہا کہ اپنی زندگی میں صحت مند عادات کو شامل کریں تاکہ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں۔

اینڈریو اسٹیل نے سارا دن بیٹھ کر کام کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک گھنٹے میں کم از کم پانچ منٹ کے لیے ضرور اپنی نشست سے اٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ آگر آپ دن میں بالکل بھی ورزش نہیں کرتے تو صرف 10 منٹ کی چہل قدمی بھی آپ کی زندگی میں تبدیلی لاسکتی ہے۔

اینڈریو کے مطابق زیادہ نیند بھی آپ کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے اس لیے نیند کے معاملے میں بھی اعتدال سے کام لینا ہو گا۔ 24 گھنٹے میں صرف 7 سے 8 گھنٹے کی نیند آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر سپلیمنٹ نہیں لینا چاہیے۔ متوازن ہلکی غذا اور دھوپ میں وقت گزارنے کا عمل بھی آپ کے جسم کے وٹامنز کو پورا کر دے گا۔

اگر آپ واقعی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سبزیوں کو فوقیت دیں اور گوشت کی مقدار کم سے کم کریں۔ سبزیاں وزن کو بڑھنے سے بھی روکتی ہیں۔

صحت مند زندگی کے لیے دانتوں کی صفائی بھی انتہائی ضروری ہے یہ آپ کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھے گی۔


متعلقہ خبریں