نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کی غلط حکمت عملی کے سبب کورونا قابو سے باہر ہو رہا، بلاول

وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کی غلط حکمت عملی کے سبب کورونا کی تیسری لہر قابو سے باہر ہو رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم خود کورونا میں مبتلا ہو کر احتیاط نہیں کرے گا اور اجلاس بلائے گا تو اس ملک کے عوام کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس حکومتی نااہلی کی وجہ سے قابو سے باہر ہو گیا ہے، اگر بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا: صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، فواد چودھری

بلاول بھٹو نے کہا کہ ویکسینیشن واحد طریقہ ہے کہ جس سے کورونا  اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے ہونے والی معاشی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ کورونا وائرس کو قابو کئے بغیر ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو کے بیان پر وزیراعظم کے معان خصوصی شہباز گل برہم ہو گئے اور کہا کہ بلاول کا کورونا پر سیاست کرنا شرمناک ہے۔ بلاول صرف سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل مثبت کیسز کا 40 فیصد صرف کراچی اور سندھ سے تھا، پی ٹی آئی نے اس مشکل وقت میں سیاست نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان تفریق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں