کورونا: حیدر آباد کے 8 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

کورونا: حیدر آباد کے 8 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

حیدرآباد میں کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 8 یونین کونسلز میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لطیف آباد 2 اور قاسم آباد کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا: تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے، فواد چودھری

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 923 متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 559 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 360 ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 464 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں