ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے راہگیر خاتون زخمی


حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لطیف آباد میں موٹر ڈیلرز کا پرائیوٹ گارڈ اسلحہ کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا اس دوران گولی چلنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرائیویٹ گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آنے کے دوران ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں