سندھ حکومت نے بھی فوج طلب کر لی


کراچی: سندھ حکومت نے بھی تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 559 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 360 ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 464 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں