باجوڈ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانوں سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا جبکہ ان ٹھکانوں سے گولے، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک


متعلقہ خبریں