کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا، یاسمین راشد

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کے لیے 2 ہزار 310 بیڈز دیے ہیں اور پنجاب میں 200 وینٹی لیٹرز بڑھائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آج لاہور میں 23 نئے وینٹی لیٹر لگائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں 50 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

لاہور میں کورونا کی صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 اموات ہوئی ہیں۔ لاہور میں 874 مریض سرکاری اور 400 سے زائد نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد ہے جبکہ لاہور میں اس وقت لاک ڈاون والے 15 علاقے ہیں۔ اوسطاًٍ 23 ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلا رہےہیں۔ این سی او سی کی پہلی میٹنگ میں سب سے زیادہ شیئر سندھ کو دیا گیا تھا لیکن بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا۔


متعلقہ خبریں