جنوبی افریقا کے بولر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا


جنوبی افریقا کے نوجوان اسپین بولر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی بورون فورچین کا نام ’عماد‘ رکھ دیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی ہے۔

اس حوالے سے بورون فورچین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ کرکٹر تبریز شمسی اور اُن کی اہلیہ نے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نو مسلم کھلاڑی بورون فورچین اور اُن کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب تبریز شمسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 2011 میں جنوبی افریقا کے آل راونڈر  وین پار نیل نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد رواں سال جنوری میں یہ فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں