علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

ہائیکورٹس نے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں

ہم نیوز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی ایس اکاوَنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

امتحانات میں 50 فیصد نمبرز ہوم ورک کے ہوں گے، پی ای سی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں