پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل کرلیا ہے۔

کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا، یاسمین راشد

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازبھی بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی بیجنگ سے اسلام آباد پہنچنے والی تیسری خصوصی پرواز کے ذریعے 3 لاکھ زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں ملک میں لائی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے گزشتہ روز تین خصوصی پروازوں کو ویکسین لانے کے لیے چین بھیجا تھا۔

کورونا: چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں قومی ایئر لائن قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں