صحت کی بنیاد پر فیصلے مجھے نہیں کرنے ہوتے ہیں، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمبرج نےکہا ہےکہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے۔

اے، او لیول کے امتحانات کیخلاف درخواست مسترد

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔

مہوش حیات کا شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جا سکیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیاد پرفیصلے مجھے نہیں کرنے ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشہ ہوا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

ہم نیوز کے مطابق شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں