وزیر اعظم آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی: مریم نواز کے انٹرویو پر چودھری منظور کا ردعمل

وزیر اعظم اس دورے کے دوران ملتان کے لیے 30 ارب روپے کے  ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم ملتان میں زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے جبکہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں