تحریک انصاف سے ترین گروپ نہ نکلے، مصالحتکار متحرک

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  ناراض رہنما جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کو منانے کے لیے مصالحت کار متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت جہانگیر ترین اسلام آباد میں موجود ہیں اور آئندہ چند روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ترین ہم خیال گروپ میں ملاقات کے نکات پر غور کیا جا رہا ہے جس میں صرف 2 پوائنٹ ایجنڈا زیر بحث ہو گا۔

وزیراعظم سے ترین کیس کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا جائے گا اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے نام بمع ثبوت وزیر اعظم کو پیش کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں مزید متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ترین سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں حمایت کا یقین دلایا ہے۔


متعلقہ خبریں