پی ڈی ایم چھوڑ کرجانیوالے غلطی تسلیم کریں، فضل الرحمان

پی ڈی ایم چھوڑ کرجانیوالے غلطی تسلیم کریں، فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پوری اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط انداز میں پی ڈی ایم چھوڑ کر جانے والے اپنی غلطی تسلیم کریں اور ہماری نظرثانی کی اپیل پر غور کریں۔

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد پوری قوت کے ساتھ عوامی رابطے کا آغاز کیا جائے اور ایک باقاعدہ سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آج یا کل کی بات نہیں بلکہ آئندہ کئی سالوں تک ہماری معیشت کے جمود کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم آئندہ سربراہی اجلاس میں اس بات پر غور کریں گے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہمارے پاس کیا تجاویز ہیں؟ کیا فارمولا ہے؟ اور ہم عوام کو ان برے دنوں اور معیشت کی زبوں حالی سے کیسے نجات دے سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس پر ہمیں اپنے ماہرین کی رائے لینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ہمارے مدنظر ہے کہ کورونا کا رونا رویا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں ویکسین بننے کے باوجود ہم اب تک باہر سے ایک پیسے کی بھی دوائی نہیں لا سکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ آبادی کے لیے 10 لاکھ ویکسین آ رہی ہے تو یہ کس کس کو لگائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور حکمران طبقے سے وابستہ لوگ ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے تو ہمیشہ کووڈ-19 کی وجہ سے نزلہ عوام پر گرتا ہے۔

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی: مریم نواز کے انٹرویو پر چودھری منظور کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ بازوروں، مساجد اور محلوں میں لاک ڈاؤن ہوتا ہے لیکن کورونا سے تو دور کی بات ہے کہ اس حکومت نے تو کھانسی و نمونیہ کے امراض کے لیے بھی کسی قسم کی دوائیاں باہر سے درآمد نہیں کی ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں ہم اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ اس حکومت کا خاتمہ، اس سے قوم کی نجات اور ایک آزادانہ انتخابات قوم کو واپس دینا اس کے لیے ہم پرعزم ہیں اور پوری قوت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، ہمارے کچھ ساتھیوں نے غلط انداز میں پی ڈی ایم کو چھوڑنے کی بات کی لیکن ہم نے ان کو نظرثانی کی اپیل کی ہے، اس پر ہم اب بھی قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہ اس صورتحال پر نظرثانی کریں اور اگر انہوں نے غلط کی ہے تو اپنی غلطی تسلیم کریں اور اکثریت کی رائے تو تسلیم کرنا جمہوریت کا تقاضہ ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ پورا ہونا چاہیے

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا اسٹیٹ بینک دیا جا رہا ہے جس کے بعد پاکستان کا کوئی ادارہ اس سے پوچھ نہیں سکے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری پوری معیشت گروی رکھی جا رہی ہے تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد پاکستان بچے گا؟ یہ پاکستان کا سودا کرنے والی بات ہے۔

رمضان کے بعد پی ڈی ایم نئی حکمت عملی بنائے گی، مریم نواز

جب ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا پیپلز پارٹی میں سے کسی نے آپ سے رابطہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں آپ کو کچھ معلومات ہیں۔


متعلقہ خبریں