کورونا: 40 سے 50سال والے افراد کی ویکسینیشن، رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی


اسلام آباد: کوروناویکسین کے لیے 40 سے 50 سال کی عمروالے افراد کی رجسٹریشن کاعمل کل سے شروع ہوگا۔

کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے این سی او سی کے اجلاس میں بتائی جس میں کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاوَن کی تجویزپرغور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کےبارے میں حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیمرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کی گئی۔

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پر کورونا مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا

این سی او سی کے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کیمرج امتحانات کے دوران تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ایک امتحانی مرکزمیں50 سےزیادہ امیدوارنہ بٹھائے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں عید کی چھٹیوں میں محدود نقل وحمل اورٹورازم کے لیے طریقہ کارمرتب کرنے پربھی غورکیا گیا۔

اجلاس میں 60 سال سے زیادہ عمرکے شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے واک اِن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 14 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاوَن کےبارے  میں حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں