کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

بھارت: انسانی المیہ، ادویات اور آکسیجن کے بعد اسٹریچرز کی بھی قلت

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات و وقت میں میری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کرنے اور مل کر دعا کرنے کا وقت ہے۔

بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں۔

بابر اعظم دنیا بھر میں نمبر ون

ہم نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے ممتاز بلے باز بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔


متعلقہ خبریں