کراچی گرین لائن: اسد عمر اور محمد زبیر آمنے سامنے

کراچی گرین لائن: اسد عمر اور محمد زبیر آمنے سامنے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بحث چھڑ گئی ہے۔

کراچی:گرین لائن منصوبہ دسمبر کے بجائے مارچ 2020 میں مکمل ہوگا

پی ٹی آئی کے اسد عمر اور ن لیگ کے محمد زبیر آپس میں سگے بھائی ہیں۔ محمد زبیر بڑے ہیں اور دونوں میجر جنرل (ر) غلام عمر کے صاحبزادے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے کراچی گرین لائن سے متعلق ٹوئٹ کیا تو محمد زبیر نے پی ٹی آئی پر تنقید شروع کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے پروٹو ٹائپ بس چین میں تیار کر لی گئی ہے اور انسپیکشن منظوری کے بعد 80 بسوں کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

وفاق کا کراچی میں گرین لائن منصوبہ خود مکمل کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کےمرکزی رہنما محمد زبیر نے اس کے جواب میں کہا کہ ‏ہم نے یہ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا جو 2018 کے وسط تک 80 فیصد مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3 سالوں میں اس حکومت نے باقی 20 فیصد مکمل کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

وفاق کی جانب سے 50فائرٹینڈرز کراچی کے حوالے

ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو اسے 2018 کے آخر تک مکمل کر لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو نااہل حکومت نے اس منصوبے سے محروم کر دیا۔


متعلقہ خبریں