شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی ملاقات

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں خرم دستگیر، برجیس طاہراورملک پرویزشامل تھے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور کورونا وبا میں پائی جانے والی شدت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی جانب سے حمایت کرنے اور رہائی پر انہیں مبارکباد دینے پہ شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

پی ڈی ایم چھوڑ کرجانیوالے غلطی تسلیم کریں، فضل الرحمان

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی فون کیا۔ لیاقت بلوچ نے انہیں رمضان المبارک اور رہائی پر مبارکباد دی۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کورونا کی موجودہ لہر پر بھی بات چیت ہوئی۔

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی: مریم نواز کے انٹرویو پر چودھری منظور کا ردعمل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے لیاقت بلوچ کا فون کرنے پہ شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں