پاکستان کی پیشکش قبول کریں، بھارتی رکن پارلیمنٹ کا مودی کو خط

پاکستان کی پیشکش قبول کریں، بھارتی رکن پارلیمنٹ کا مودی کو خط

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مدد کی پیشکش کو لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے قبول کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

پاکستان کی بھارت کو کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد کی پیشکش

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کو قبول کریں اور واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کریں۔

بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی

بھارتی شہر امرتسر سے  کانگریس کے رکن گرجیت سنگھ نے مودی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ امرتسر اور پنجاب کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کی جائے جس سے بھارتی پنجاب کے گوارداسپور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈا، جالندھر، تارن تارن اور دیگر اضلاع میں آکسیجن کی فوری فراہمی یقینی ہو جائے گی۔

کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس وقت کہ بھارت کے اسپتالوں میں مائع آکسیجن، ونٹی لیٹرز، بی پاپس، آکسیجینیٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی کمی کا سامنا ہے۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

انہوں نے لکھا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں پڑوسی ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے جسے خوشدلی سے قبول کرنا چاہیے۔

حکومت پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی

بھارتی رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ نے لکھا ہے کہ میں پارلیمنٹ میں امرتسر کی نمائندگی کرتا ہوں جو کہ بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے۔ اس کا سب سے قریبی آکسیجن پلانٹ (پانی پت) 350 کلومیٹر دور ہے جب کہ یہ لاہور شہر سے صرف 50 کلومیٹر دوری پر ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امرتسر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی روزانہ کی ضرورت 30 ٹن ہے جب کہ پنجاب کو الاٹ کیا گیا کوٹہ بہت ہی کم ہے اور سپلائی بھی قابل اعتبار نہیں ہے۔

بھارت: کورونا بے قابو، ایک دن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کیسز

گرجیت سنگھ نے لکھا ہے کہ امرتسر کو اس وقت آکسیجن پانی پت سے ٹرکوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے جو کہ قابل اعتبار نہیں۔ امرتسر میں موجود آکسیجن کے ذخائر پہلے سے ہی ختم ہو چکے ہیں اور ہم اس وقت اس ناقابل اعتبار سپلائی چین کے رحم و کرم پر ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گرجیت سنگھ نے مؤقف اپنایا ہے کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ امداد کی تمام پیشکشوں کو قبول کی جائیں اور پاکستان سے آکسیجن کی خریدنے اور وہگہ اٹاری بارڈر سے سپلائی کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ میں موجودہ سیاسی اور سفارتی حالات سے باخبر ہوں لیکن اس طرح کی وبا اور قدرتی آفات کے دوران تمام اقوام کو مل جل کر اس مشترکہ دشمن (وبا) کو شکست دینا چاہیے۔

بھارت: انسانی المیہ، ادویات اور آکسیجن کے بعد اسٹریچرز کی بھی قلت

سکھ رکن پارلیمان نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا ہے کہ آپ نے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دنیا کو کرتارپور صاحب کوریڈور کا تحفہ دیا اور اب گرو تیغ بہادر صاحب کی 400 ویں سالگرہ پر آکسیجن کوریڈور ایک عظیم تحفہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں