بھارت: کورونا کی صورتحال دلخراش ہے، عالمی ادارہ صحت

بھارت: کورونا کی صورتحال دلخراش ہے، عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی دلخراش ہے۔

پاکستان کی پیشکش قبول کریں، بھارتی رکن پارلیمنٹ کا مودی کو خط

عالمی خبر رساں ایجنسی کےمطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر ممکنہ طور پر مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ بھارت کی مدد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آکسیجن سپلائیز، موبائل اسپتال اور دیگر ضروری طبی سامان بھجوایا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیو اورٹی بی سمیت مختلف پروگراموں میں کام کرنے والے 2 ہزار 600 ماہرین کو بھارت منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وبا سے نمٹنے کے لیے بھارتی ماہرین صحت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

بھارت میں گذشتہ چار دنوں سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں جب کہ اتوار کے دن ساڑھے 3 لاکھ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

بھارت: کورونا بے قابو، ایک دن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کیسز

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صورت حال انتہائی ابترہو چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  عارضی طور پر قائم کیے جانے والے شمشان گھاٹوں میں اجتماعی طور پر آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقی ریاست بہار میں تین طبی کارکنان کی تصویر دکھائی گئی جو اسٹریچرز کی قلت کے باعث ایک نعش کو جلانے کے لیے زمین پر گھسیٹتے ہوئے لے جا رہے تھے۔

بھارت: انسانی المیہ، ادویات اور آکسیجن کے بعد اسٹریچرز کی بھی قلت

وزیراعلیٰ کیجریوال نے دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے جو اب3 مئی تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں