امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز پر عمل سے مشروط تھی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں تازہ ترین کورونا صوتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین: 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن شروع

دوسری جانب والدین نے شفقت محمود سے بڑھتے کورونا کیس کے باعث امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ طلبا کو عالمی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔


متعلقہ خبریں