وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

ترکی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان سے ناراض رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے جسٹس ساحرعلی، تصدق جیلانی اور ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

وزیراعظم نے ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہو گا۔

ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی ہے، بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوجائے گی، جہانگیر ترین

دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملات کے حل کیلئے وقت مانگا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا ہمیں اپنے کپتان پر پورا یقین ہے۔


متعلقہ خبریں