بھارت سے بات چیت کامقصد یہ نہیں کہ آپ کشمیر کا سودا کریں، مریم نواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کسی اورکو نہیں اپنے آپ کو این آراو دے رہے ہیں۔

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں نہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے بات چیت کامقصد یہ نہیں کہ آپ کشمیرکا سودا کریں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیرمیں عوام کی بہت خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکا الیکشن ہمارا اپنا الیکشن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ موجودہ مسلط حکومت کی وجہ سے عوام آج مشکل میں ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم تو برداشت کرلیں گے لیکن عوام حکومت کو پانچ سال تک برداشت نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بھی رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پوری طرح بے نقاب ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ جاوید لطیف کوسچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ہم محب وطن ہیں اتنے ہی جاوید لطیف بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت ہرشعبے میں فیل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کےعوام نے ووٹ چوروں کو بہادری سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اےاوراولیول امتحانات کوملتوی کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےسنا ہےکہ امتحانی سینٹرمیں کچھ بچوں کوکورونا ہوا ہے۔

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی: مریم نواز کے انٹرویو پر چودھری منظور کا ردعمل

ہم نیوز نے کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ حکومت کوروناایس اوپیزپرعمل درآمد میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے ابصار عالم پر حملے کی مذمت بھی کی۔


متعلقہ خبریں