اسلام آباد: آکسیجن کی کمی سے بچنے کیلیے سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز مؤخر

گردے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں معمول کے طے شدہ تمام آپریشنز مؤخر کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: پمز، آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کے لیے آپریشن روکنے کا فیصلہ

ہم نیوزکے مطابق آپریشن مؤخر کرنے کی بنیادی وجہ کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی  یقینی بنانا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اسپتال ، نیرم اور گورنمنٹ سروسز اسپتال میں طے شدہ آپریشن مؤخر کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک میں پہلے ہی طے شدہ آپریشنز بند کیے جا چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طے شدہ آپریشنز آئندہ نوٹی فیکشن کے اجرا تک بند رہیں گے۔

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طے شدہ آپریشنز بند کرنے کا مقصد کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں