کراچی: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی


کراچی کے علاقے کلفٹن میں 3 تلوار کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر واپس جانے والے شہری کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ہم نیوزکو موصول ہونے والی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو مزاحمت کرنے پر شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ تین تلوارکی کمپیوٹرمارکیٹ پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں3کروڑ روپےکی ڈکیتی

ذرائع کے مطابق شہری نجی بینک سے 9 لاکھ روپے نکلوا کر واپس آرہا تھا کہ دو مسلح ڈکوؤں نے مارکیٹ میں داخل ہو کر واردات کی۔

ذرائع کے مطابق شہری کی مزاحمت اور چھینا چھپٹی کے دوران رقم کا بڑا حصہ بچ گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں جمشید روڈ کے علاقے میں ایک بلڈر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ملزمان بلڈر کے کیشئر سے3کروڑ کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا جب ملزمان نے تعاقب کرکے لوٹ مار کی۔


متعلقہ خبریں