پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،بلاول

پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکتان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو بلیک میل، ہراساں اور خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پرحملےکی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کے ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا۔ وزیراعظم کے ریفرنس کا ایک مقصد ملک کے ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا بھی تھا۔ عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں۔

بلاول نے کہا کہ صدر عارف علوی نے عدلیہ پر غیرآئینی حملے میں وزیراعظم کے ایک ساتھی کا کردار ادا کیا۔ صدر مملکت اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا۔


متعلقہ خبریں