بھارت میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ اموات


بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 3 ہزار 285 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور 2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطرناک ترین قرار

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں