پنجاب حکومت کی ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں حکومت کا ساتھ دیں، کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہی واحد حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کے 22 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہوچکی ہے جب کہ تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں