شہزاد اکبر کا بشیر میمن کو 50 کروڑ کا ہرجانے کا نوٹس

شہزاد اکبر کا بشیر میمن کو 50 کروڑ کا ہرجانے کا نوٹس

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے  بشیر میمن کے الزامات پر انہیں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

شہزاد اکبر نے اپنے وکلا کے ذریعے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں الزامات پر بشیر میمن سے  14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہزاد اکبر نے نوٹس میں کہا ہے کہ بشیر میمن نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: بشیر میمن کے انکشافات پر وکلا سے مشورہ کر کے عدالت جاؤں گا، خواجہ آصف

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلئے شہزاد اکبر نے انہیں کہا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی۔

بشیر میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے کہا کہ ہمت کریں، آپ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ایف آئی اے کے ضابطہ کار میں ایسے نہیں کیا جاسکتا، یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔


متعلقہ خبریں