سندھ میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 1029 متاثر


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق جب کہ 1029 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14716 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں مزید 1029 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4629 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے آج مزید 508 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 263773 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ صوبے میں اب تک 3607361 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 281384 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت 12982 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12395 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 580 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 555 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں کورونا کے 492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں ضلع شرقی 264، ضلع جنوبی 95، ضلع وسطی اور کورنگی 47 ۔47، ملیر 20 اور ضلع غربی سے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں