ایل پی جی کی قیمت میں کمی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے  ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی  جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپےکمی کی گئی ہے جس کے بعد  11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے سے زائد اضافہ کر دیا

گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقررکی گئی جو کہ اپریل میں 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہو گا۔


متعلقہ خبریں