ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جانے والے سب سے بڑے غدار ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والے سب سے بڑے غدار ہیں، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں اور پیسہ باہر بھیجتے ہیں، یہ لوگ صرف وہ کام کرتے ہیں جس سے صرف ووٹ ملیں، انصاف کے بغیر کوئی ملک عظیم نہیں بن سکتا۔

گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاقتور کی چوری سے ملک تباہ ہوجاتا ہے، چھوٹے لوگوں کے احتساب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب نے صرف ہمارے دور میں بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا۔  ہمارے حکمرانوں کے بچے اور جائیدادیں باہر ہیں، یہ چھٹیوں میں لندن جاتے ہیں، انہیں پتہ ہی نہیں یہاں کتنے خوبصورت علاقے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سے بڑے بڑے غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔ ماضی میں پارٹی ٹکٹ دینے میں بہت غلطیاں کیں۔ کبھی سوچتا ہوں کہ کسی اور کو وزیر بنادیتا اور اچھا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان سے رشتہ بہت پرانہ ہے۔ ماضی میں گلگت بلتستان کی سڑکوں پر کوئی گاڑی نہیں چلا سکتا تھا۔ گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام صحیح نہیں تھا۔ اسد عمر کو جی بی پیکج کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سڑکیں آج بھی خطرناک ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔ میرے کچھ دوست گلگت بلتستان آنے سے ڈرتے تھے۔ بیرون ملک سے دوست گلگت بلتستان آئے اوروہ یہا ں کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے۔  15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق سفیر علی اعجاز کو معطل کردیا

انہوں نے کہا کہ کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکج بڑاکارنامہ ہے۔ قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ کو ن سے علاقے خوبصورت ہیں۔ ماضی کے حکمران تو اپنی گرمی اورسردی کی چھٹیا ں باہر گزارتے ہیں۔ گلگت بلتستان زمین میں سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا اصل پوٹنشل سیاحت ہے۔ جب گلگت بلتستان میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔ پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید علاقے کی فکر میں رہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیا حت کوفروغ حاصل ہواتو وفاق خود ان سے پیسہ مانگے گا۔گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں۔ بجلی کےنظام کےلیے 9 منصوبے،سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر غورکریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کمیونٹی نظام اتنا مضبوط ہے کہ یہاں ہرمسئلہ لوگ حل کرتے ہیں۔ اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جی بی پیکیج میں ہیلتھ سسٹم کی اپ گریڈیشن ،یوتھ اسکلز اور سیوریج کے ضروری منصوبے شامل ہیں۔ ہیلتھ کارڈ ہیلتھ انشورنس نہیں بلکہ ہیلتھ سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے سوتیلی ما ں جیسا سلوک کرنے کا تاثر تھا۔ اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے۔ انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا۔


متعلقہ خبریں