پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین باؤلر کپتان پیٹ کمنز ہیں

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے شاندار باوَلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز بنا سکی۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری کے ساتھ 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 6 وکٹ پر 374 رنزپر کیا۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 395 رنز پر گر گئی، حسن علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 395 رنز پر گری جب کہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 426اسکور کیے تھے۔ فوادعالم نے 140 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: کسی اور کو بھی اسکور کرنے دیں: تبریز شمسی کا محمد رضوان سے دلچسپ مطالبہ

خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کو بالترتریب دو ایک سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں