وزیراعظم نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ مانگ لیا

وزیراعظم نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ مانگ لیا۔

وزیراعظم  نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کہا کورونا کے باعث آپ سے ملاقات ممکن نہیں۔ بلوچستان میں نیا گورنرتعینات کرنا چاہتے ہیں ۔ درخواست ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، گورنر بلوچستان

وزیراعظم نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے گورنر بلوچستان کے لیے اپنے اپنے نام فائل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر کے لیے ظہور آغاز جبکہ بی اے پی سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کا نام فائنل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان پیر کو نئے گورنر بلوچستان کے لیے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں