مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا


پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دے دی۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں لکھی گئی ہیں۔

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے درخواست میں حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ن لیگ کے امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کی جائے۔

مزید پڑھیں: شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان سامنے آنے والی ہے، مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو جواب

خیال رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

276 میں سے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں

 


متعلقہ خبریں