خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند ہوں گے۔ تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ چاند رات کے لیے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان: کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق، 5112 متاثر

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا ویکسینیشن سنٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔

این سی او سی نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں