بھارت میں کورونا کا ایک اور ریکارڈ


نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے ایک ہی روز میں مزید 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

بھارت میں کرونا مریضوں کا ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے اور اب ایک روز میں بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے زائد سامنے آئی ہے جو یومیہ دنیا بھر کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چار لاکھ ایک ہزار 993 نئے مریض سامنے آئے ہیں اس دوران 3 ہزار 523 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2 لاکھ 99 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

بھارت کے کئی حصوں میں آکسیجن کی زبردست قلت دکھائی دے رہی ہے دہلی میں آکسیجن کے لیے مریضوں کے رشتہ دار ادھر سے ادھر دھکے کھا رہے ہیں اور کئی تنطیموں نے مفت آکسیجن فراہمی کے لیے انتظامت کیے ہیں جن میں دہلی کے ایک گردوارہ نے آکسیجن لنگربھی شروع کر دیا ہے جہاں سے مستحق مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرہ خاتون بستر نہ ملنے پر اسپتال کے باہر دم توڑ گئی

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھارتی عوام حکومت کے خلاف سخت مشتعل ہے جبکہ ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں کو کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا ہے کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔


متعلقہ خبریں