فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ کے دوران کون سا ریکارڈ برابر کیا؟


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سینچری داغ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

35 سالہ فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔

فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔

فواد عالم نے 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی ہے۔

میچ میں نو وکٹیں حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں