بلاول نے سندھ میں بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا کردیا


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر مزدور کارڈ سے مزدوروں کو سہولتیں مل سکیں گی.

وزیراعلیٰ ہاؤس میں بینظیر کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مزدوروں کےحقوق کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار رہا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کو پیپلزپارٹی نے تحفظ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے حقوق کو آئین میں درج کرایا۔ سال 2008 سے 2013 تک مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا۔ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلی لیبر پالیسی بنائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  ای او بی آئی سمیت تمام منصوبے شہید بھٹو نےبنائے۔ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کو طاقتور بنایا۔ پیپلز پارٹی سب سے پہلے مزدوروں کی بات کرتی ہے۔ آج ہم بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے مزدو روں کو بعض اوقات سہولتیں نہیں مل پاتیں۔ بینظیر مزدور کارڈ سے مزدوروں کو سہولتیں مل سکیں گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خواتین کومدد مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یوم تاسیس: ایم کیو ایم کا جاگیرداری، کوٹہ سسٹم کیخلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں لوگوں کو بے روزگا رکردیا گیا۔ پیپلزپارٹی نے روزگار کے مواقع پیدا کیے۔ مزدور کارڈ کے ذریعے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدور رجسٹرڈ ہوسکیں گے۔وہ مزدور جوفیکٹری یا صنعت میں کام نہیں کرتے ان کو بھی رجسٹریشن کا حق ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل سے مزدوروں کو نقصان ہورہا ہے۔ مزدور آج تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں۔نااہل حکومت نے جو ڈیلز کی ہیں وہ عوامی اور مزدور کےفائدے کی نہیں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج بینظیر کارڈ کا اجرا ہورہا ہے۔ حکومت سندھ نے 18ویں ترمیم کے بعد 16 لیبر قوانین بنائے ہیں۔جو قوانین بنائے ہیں ان میں سب کو برابر کے حقوق دیئے ہیں۔ جو قوانین پر عملدرآمد نہیں کریں گے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی پر سندھ حکومت عملدرآمد کرے گی۔ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہوگئی ہے۔ امید کرتاہوں کہ سب مل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے۔


متعلقہ خبریں