پاکستان میں موجود کورونا ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود کورونا وبا کے خلاف دستیاب ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے وائرس کی ایک قسم دیکھنےکو ملی جس کو بی ون تھری فائیو ون کہتے ہیں۔ وائرس کی برطانوی قسم اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کچھ مہینے پہلے برطانیہ میں ایک نئی قسم بتائی گئی جس کو بعد میں بی ون ون سیون کا نام دیا گیا۔ گزشتہ ایک 2 دن سے کورونا وائرس کی نئی اقسام کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔ تمام وائرس وقت کے ساتھ ارتقا کے عمل سے گزرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق اس کے نتیجے میں وائرس کی کچھ نئی اقسام سامنے آتی رہتی ہیں۔ بی ون ون سیون کے بارے میں تحقیق سے پتہ چلا یہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کچھ اقسام ایسی ہیں جو دوبارہ انفیکشن ہونے کا چانس زیادہ رکھتی ہیں۔ پاکستان میں موجود ویکسین پراعتماد طورپرلگوائیں۔


متعلقہ خبریں