ملاقات سے پہلے ویرات کوہلی کو مغرور سمجھتی تھی، انوشکا شرما


بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر و بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پہلی ملاقات سے پہلے ایک مغرور انسان سمجھتی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس سوچ کے ساتھ میں نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنا تکبرانہ چہرہ رکھا تھا۔

انہوں نے کہا ہمارے بارے میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو لوگ نہیں جانتے، ہم نے ایک ساتھ ایک اشتہار کیا تھا جس میں انھوں نے کافی مشکل اداکاری کی، لیکن میں ویرات سے اوپر ہی رہنا چاہتی تھی۔

انوشکا نے کہا کہ جب میں ویرات سے ملی تو وہ میری سوچ سے الٹ  ایک آسان، ذہین اور مزاحیہ شخص معلوم ہوئے۔


متعلقہ خبریں